ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:زھینکار ملیوڑیس ادارے کے بانی ، فن کار پرسنا پربھو کو کرناٹکا کونکنی یوتھ ایوارڈ

بھٹکل:زھینکار ملیوڑیس ادارے کے بانی ، فن کار پرسنا پربھو کو کرناٹکا کونکنی یوتھ ایوارڈ

Thu, 09 Feb 2017 20:11:54    S.O. News Service

بھٹکل:9/فروری    (ایس او نیوز) موسیقی، فن کوپیش کرنےمیں ماہر جیسےمختلف صلاحیتوں کے مالک بھٹکل زھینکار ملیوڈیس ادارے کے پرسنا پربھو کو کرناٹکا کونکنی ساہتیہ اکیڈمی کی طرف سے دئیے جانے والے سال 2017کے کونکنی یوتھ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

کرناٹکا کونکنی ساہتیہ اکیڈمی کے زیراہتمام 11،12،13فروری کو منگلورو کے پوربھون ہال میں سہ روزہ کونکنی لوکوتسوا-2017منعقد ہوگا۔ جس میں ریاستی اور قومی سطح پر مختلف میدانوں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ عطاکرکے ان کی تہنیت کی جائے گی۔ بھٹکل کے نوجوان پرسنا پربھو کو یہ ایوارڈ کا عطاہونا اترکنڑا ضلع کے لئے فخر کی بات ہے۔ زھینکار ادارے کے ذریعے موسیقی ، رقص اور مختلف کلاسیکی فن کاری کی ترقی کے لئے کوشاں رہنےو الےپرسنا پربھو ، سریش پربھو اور نلنی پربھو کے بیٹے ہیں۔ گذشتہ 20سالوں سے انہوں نے 2000سے زائد جادوگری کے کرناٹکا ، مہاراشٹرا، گوا اور کیرلا میں پروگرام پیش کرتے ہوئے عوام کی ستائش حاصل کرچکے ہیں۔ کلاسیکی فن کاری، کرناٹکا سنگیت اور مصوری کو باقی رکھتےہوئے اس کو ترقی دینے کےلئے انہوں نے زھینکار ملیوڈیس آرٹس اسوسی ایشن ادارےکا قیام کیااور اس کے ذریعے سیکڑوں غریب طلبا کو گذشتہ 10سالوں سے مفت  میں تربیت دے رہے ہیں۔


Share: